پاکستان اسٹاک کے سرمائے میں 14 ارب روپے سے زائد کا ضافہ

268

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو دن کی مندی کے بعد بدھ کوتیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 44800پوائنٹس سے بڑھ کر44900پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں14ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 77کھر ب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز زاور بروکریج ہائوسز کی جانب سے ٹیلی کام ،فرٹیلائزر ،پیٹرولیم اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاریکی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے باعث انڈیکس 49000پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں67.28پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44887.77پوائنٹس سے بڑھ کر 44955.05 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 42.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17696.27پوائنٹس سے بڑھ کر17738.31پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30734.28پوائنٹس سے بڑھ کر30793.57پوائنٹس پر بند ہوا ،کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں14 ارب 84 کروڑ 72لاکھ52ہزار486روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب 96ارب 34کروڑ 71 لاکھ 73ہزار245روپے سے بڑھ کر77کھر ب 11ارب 19کروڑ 44 لاکھ25ہزار731روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 5ارب روپے مالیت کے 13کروڑ73لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو8ارب روپے مالیت کے 20کروڑ 70لاکھ40ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔