بھارتی پولیس کا حماس کیلیے کام کرنے والا گروہ پکڑنے کا دعویٰ

207

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسے سائبر جرائم پیشہ گروہ کا پتالگایا ہے ، جس نے بھارت سے کروڑوں مالیت کی کرپٹو کرنسی چرا کر فلسطینی تنظیم حماس کی عسکریت پسند شاخ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا ہے۔ نئی دہلی کے ایک تاجر نے 2019 ء میں پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے بٹ کوائن کے الیکٹرانک بٹوے (ای والیٹ) سے تقریباً ساڑھے 30لاکھ روپے کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی گئی ہے۔ اس ڈیجیٹل کرنسی کی مالیت اب 4کروڑ سے زیادہ ہے۔ اسرائیلی دفاعی حکام کی طرف سے مزید معلومات فراہم کیے جانے کے بعد بھارتی پولیس کے سائبر سیل نے اس معاملے پر تفتیش کا آغاز کیا۔ ادھر اسرائیل کی وزارت دفاع کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ حماس سے تعلق رکھنے والے کرپٹو کرنسی کے تمام اکاؤنٹ بندکردیے ہیں۔