سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں 30برس بعد تعلقات بحال

422

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں 30برس بعد تعلقات بحال ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی شاہی محل سے تھائی محافظ کے ذریعے قیمتی ہیرے کی چوری کے بعد سے دونوں ممالک نے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ تھائی وزیر اعظم پرایوت چان سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک نے ماضی کی تلخی کو بھلا کر اقتصادی، سلامتی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔