اقوام متحدہ میں کشمیر اور دہشتگردی کے معاملے پر شدید لفظی جھڑپ

271

نیویارک (آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر اور دہشت گردی کے معاملہ پر شدید لفظی جھڑپ ہوئی ۔مسلح تصادم اور ان میں سویلین شہریوں کے جانی نقصان کے حوالے سے سیکورٹی کونسل کے اہم اجلاس میں بھارتی مندوب نے پاکستان کو دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا اور الزام لگایا کہ ماضی میں اور خصوصا موجودہ حکومت کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں اور ان کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں۔بھارتی مندوب نے بوکھلاہٹ میں اسامہ بن لادن کی پاکستان میں میں آپریشن میں ہلاکت کو
موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نتھی کر کے اپنا مذاق بنوا لیا۔ پاکستانی سفیر منیر اکرم نے جواب الجواب میں بھارتی بیانئے کی دھجیاں بکھیر دیں ۔ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ اور آزاد کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کے بیان پر کرارجواب دیا ۔بھارت میں جاری اقلیتوں پہ مظالم اور اپنے ہی شہریوں کی جان و مال کے ضیاع کی ریاستی پشت پناہی کے حوالے سے پاکستانی مندوب کے بیان نے بھارتی سفارت کاروں میں کھلبلی مچا دی ۔