میمن روزگار اسکیم کا پروگرام جاری ہے، عبد الرحیم جانو

355
ذیشان الطاف لوہیا صدر میمن لیڈر شپ فورم گلوبل کو خدما ت پر شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ذیشان الطاف لوہیا نے عبد الرحیم جانو صدر میمن لیڈر شپ فورم (گلوبل) اور اختر یونس عرفا چیئرمین میمن لیڈر شپ فورم (پاکستان چیپٹر ) کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اس تقریب میں انورمیانور ، ندیم پولانی ، آصف سم سم ، جاوید اقبال، فیصل انیس ، محمود گوڈیل ، عبد الکریم میمن، افضل ایڈھیا ، اویس ایڈمانی ، ایاز بندوکڈا ، وسیم شریف ، عبد الجبار راٹھور ، آصف اسماعیل ، مختلف ممالک سے آئے ہوئے میمن لیڈر شپ فورم کے ممبران محمد الطاف، اقبال حاجی نور محمد نورانی ، طفیل نورانی ، رفیق خانانی ، صفوان خانانی ، امین ناتھانی و دیگر ممتاز کاروباری حضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ میمن لیڈر شپ فورم بہت اچھا کا م کر رہی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحیم جانو نے کہا کہ جنوری 2020میں میمن لیڈر شپ فورم کی پہلی کانفرنس ہورہی تھی اس وقت میرے تمام ساتھی ڈرے ہوئے تھے کہ کس طریقے سے اتنا بڑا پروگرام منعقد ہوگا لیکن ہم نے پانچ سیشن پر مشتمل بین الاقوامی طرز کی ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں 118ممالک کے مندو بین و دیگر پاکستان کے ممتاز کاروباری شخصیات بھی شامل تھیں ۔ اس کانفرنس کا افتتاح گورنر پنجاب نے کیا تھا اور اس کے مختلف سیشنز میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی تھی اور اس کانفرنس کی اختتامی تقریب کی صدارت صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے کی تھی۔ انہوںنے کہا کہ میمن لیڈر شپ فورم کوئی خیراتی یا چیریٹی ادارہ نہیں ہے اور نہ کسی کو اجازت ہے کہ وہ میمن لیڈر شپ فورم کے نام پر چندہ مانگے۔ دنیا بھر میں اور پاکستان میں جو بھی پروگرام ہوتے ہیں وہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں ۔ اس کے لئے اختر یونس عرفا صا ایک اجلاس منعقد کرتے ہیں جس میں موجود ممبران ہی اپنی جیب سے پروگرام کیلئے رقم مختص کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پہلی میمن لیڈر شپ فورم کی دوسری سالگرہ کی تقریب کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے منعقد کی جائیگی ۔