جرمنی میں کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج

292
جرمنی :کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر برہم شہری احتجاج کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے کئی شہروں میں کورونا ویکسین لازمی لگوانے اور وائرس کو روکنے کے حکومتی اقدام کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب جنوبی صوبے باویریا میں 100سے زائد اجتماعات منعقد کیے گئے۔ وسطی ریاست تھیورنگیا میں 22ہزار افراد نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ حکومت کی پالیسی کے حق میں بھی مظاہرے کیے گئے، جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے چراغا کیا گیا۔ جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہر ہفتے پیر کی شب مظاہرے ایک معمول بنتے جارہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے احتجاج میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے تھے۔یورپ میں اومیکرون کے تناظر میں عائد پابندیوں پر شہری سخت مشتعل ہیں۔ اس سے قبل بلجیم میں بھی پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا۔