داعش اور شامی جمہوری فورسز میں جھڑپیں، 200ہلاک

209

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شورش زدہ ملک شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں خوں ریز جھڑپوں کے درمیان 200سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 45 ہزار افراد علاقے سے نکل مکانی کرچکے ہیں۔شامی مبصر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں 5روز سے شدید لڑائی جاری ہے۔ داعش نے شہر حسکہ میں امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی قید سے اپنے کارندے چھڑانے کے لیے حملہ کیا تھا، جس کے بعد داعش اور ایس ڈی ایف کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز ہوا۔ کرد ملیشیا نے کہا ہے کہ داعش کے 300 سے زائد کارندوں نے ہتھیارڈال دیے ہیں ،جب کہ چند جنگجو مضافاتی عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں، علاقے کو صاف کروانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شام کا شمال مشرقی شہر حسکہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے قبضے میں ہے۔