سندھ ہائیکورٹ کا فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم

304
سندھ ہائی کورٹ نے بطور وائس چانسلرجناح یونیورسٹی تعیناتی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا

سندھ ہائی کورٹ میں فاطمہ جناح کالونی،جمشیدکالونی میں غیرقانونی تعمیرات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فاطمہ جناح کالونی میں رہائشی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز سے بھی روک دیا ہے۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو45 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور ان پورشنز کو پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے سے بھی روک دیا۔