رواں سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا، فواد چودھری

276

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو گےا ہے ۔ رواں سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ 21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔فواد چودھری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال قومی ٹی
وی کی فلم ڈوےژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیوٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔