پلاسٹک کی آلودگی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے‘ ماہرین

163

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کا کچرا پوری دنیا کے لیے ایک خوفناک خطرہ بن چکا ہے۔ سائنسدانوں نے رپورٹ میں اسے زمین کی نئی ایمرجنسی رار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ سے مداخلت اور قانون سازی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ماحولیاتی تحقیقی ایجنسی (ای آئی اے) نے پلاسٹک کے ہولناک خطرات کو آب و ہوا میں تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہم جو سانس لے رہے ہیں اس میں بھی پلاسٹک ہے۔ سمندری غذا میں پلاسٹک کے باریک ذرات شامل ہورہے ہیں ۔