قادیانی فتنہ کی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں، عالمی مجلس ختم نبوت

102

لاہور( نمائندہ جسارت)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عمرحیات، قاری محمداحمد، مفتی محمدجواد نے جامع مسجدظہیرالاسلام گلشن لاہور میں 2روزہ تحفظ ختم نبوت کورس میں لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے جس پر دین اسلام کی پوری کی پوری عمارت قائم کھڑی ہے ، امت مسلمہ کا چودہ سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کرایا جائے کیوں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں جو غیور اسلامیان پاکستان کے لیے انتہائی ناقابل برداشت ہیں۔