انڈونیشیا: بم دھماکوں کے مجرم کو 15برس قید کی سزا

297

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں 2002ء میں ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکوں میں ملوث ملزم کو دہشت گردی کے الزام میں 15برس قید کی سنا دی گئی۔ 18برس تک مفرور رہنے والے ذوالقرنین نامی مجرم کو دسمبر 2020ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 58سالہ ملزم عارس سمارسونو کا حقیقی نام عارف سونارسو ہے، جو ذوالقرنین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 20سال قبل کی گئی کارروائی میں 21ممالک سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔