“سندھ حکومت کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے”

348

کراچی:تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے،شہر قائد  کو لٹیروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف سب سراپا احتجاج ہیں، این ایف سی کے تحت سندھ کو 8 ہزار 900 ارب روپے ملے لیکن کراچی پر کچھ نہیں لگایا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز میں گھپلوں کی وجہ سے سندھ پیچھے ہے،صوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے عثمان بزدار سرفہرست جبکہ مرادعلی  شاہ چوتھے نمبر پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بڑے بڑے دعوے کرنے کی عادی ہے، عوام صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سہولیات سے محروم ہیں، کئی سالوں سے مسلط سندھ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔