سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

502

جدہ (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جو مارکیٹ کے بند ہونے تک برقرار رہا۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.47 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام 192.04 ریال میں دستیاب رہا۔18قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 164.61 ریال رہی جبکہ 14 قیراط ایک گرام 128.02 ریال میں فروخت ہوا۔ سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 6826 ریال رہی جبکہ سونے کی اینٹ 1536 ریال میں فروخت ہوئی۔