ٹیلی پرومپٹر کی خرابی نے مودی کا پول کھول دیا، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

564

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر دوران خطاب خاموش ہوگئے، جس پر ان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

نریندر مودی فی البدیہہ ( پہلے سے غیر تحریر شدہ) تقریر کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں لیکن ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران ٹیلی پرومپٹر کی خرابی نے بھارتی وزیر اعظم کی غیرتحریر شدہ تقریر( فی البدیہہ) کرنے کے دعویٰ کا پول کھول دیا۔

اکنامک فورم کے دوران نریند مودی بڑے اعتماد اور روانی سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹٰیلی پرومپٹرخراب ہوا تو مودی بھی گڑبڑا کر خاموش ہوگئے، اور ادھر ادھر دیکھنے لگے اور اس کے بعد موضوع سے ہٹ کر ادھر ادھر کی باتیں شروع کردیں۔

مودی کے ٹیلی پرومپٹر کی خرابی پر گڑبڑانے کے بعد ٹیلی پرومپٹر ٹوئٹر ٹرینڈ گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  وزیر اعظم کے فی البدیہہ تقریر کرنے کی صلاحیت کا مذاق اڑایا جانے لگا، اور بھارتی وزیراعظم کی میمز وائرل ہوگئیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی پیچھے نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا جھوٹ ٹیلی پرومپٹر بھی برداشت نہیں کرسکا۔