لاہور ہائیکورٹ: تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور

186

لاہور ہائیکورٹ نے تہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم عمران کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ پانچ لاکھ مالیت کے دو مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ تہرے قتل کہ مبینہ ملزم عمران نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت بعدازا گرفتاری دائر کر رکھی تھی جبکہ ٹرائل کورٹ سے ملزم کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔