بازار، شادی ہال کھلے رہیں ، بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں،سردار علی شاہ 

290

 وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ بازار،شادی ہال کھلے رہیں بسیں چلتی رہیں اوراسکول بند کریں یہ مناسب نہیں، بچہ شادی میں اور مارکیٹ میں بھی تو جا سکتا ہے۔وہ پیر کو عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایسے 1400اسکول بند کیے جو فقط ریکارڈ میں موجود تھے، دیکھ رہےہیں اسکولوں کی منظوری کیسے دی گئی،رقم کیسی خرچ ہوگئی۔اسکولوں کی بندش کے سوال پر سردارعلی شاہ کا کہنا تھا کہ بازار، شادی ہال کھلے رہیں بسیں چلتی رہیں اوراسکول بندکریں یہ مناسب نہیں، بچہ شادی میں اور مارکیٹ میں بھی تو جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی کورونا سےمتعلق ایڈوائزری کی پابندی کریں گے۔