اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے انگوٹھا تصدیق کو لازمی قرار دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت

248

اے ٹی ایم مشینوں سے رقوم نکالنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت نے آئندہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے انگوٹھا تصدیق کو لازمی قرار دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے جو بھی شخص اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے جائیگا وہ پن کوڈ کیساتھ اپنے انگوٹھے سے تصدیق کریگا جس کے بعد مطلوبہ رقم اے ٹی ایم اے نکالی جاسکے گی حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں سے بہت زیادہ فراڈ ہورہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے فوری طور پر انگوٹھے کی تصدیق کو بھی لازمی قرار دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔