احتساب عدالت: ایم این ایم موٹرسائیکل ریفرنس کی سماعت ملتوی

260

لاہور:احتساب عدالت لاہور نے ایم این ایم موٹرسائیکل پرائیویٹ لمٹیڈ کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ۔

احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر جیل حکام نے ریفرنس کے ملزمان ارشد علی، بشارت اور احمد سیال سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے لاہور کر عدالت میں پیش کیا جبکہ ملزمان نے جیل میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی عدالت نے ریفرنس کے مرکزی ملزم احمد سیال کے خلاف سپلمنٹری ریفرنس جمع کرانے کے لئے نیب کو مہلت دے دی۔