اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت177.70روپے ہو گئی

437

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید176.25روپے سے گھٹ کر 176.10 روپے اور قیمت فروخت 176.35 روپے سے گھٹ کر 176.20روپے ہو گئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 177.30 روپے سے کم ہو کر 177.20 روپے اور قیمت فروخت 177.80 روپے سے کم ہوکر 177.70 روپے ہو گئی فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے قیمت فروخت 202.60 روپے سے کم ہو کر 202.50 روپے پر آ گئی۔