اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار سال 2022 کے پہلے مرحلے کے داخلہ جات شروع ہوں گے

733
Students

لاہور: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہارسال2022کے پہلے مرحلے کے داخلہ جات مورخہ15 جنوری سے شروع ہوں گے،تمام تعلیمی پروگرام کے فارم اور پراسپکٹس آن لائن دستیاب ہوں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے بعد داخلہ سمیت دیگر تمام امور بھی آن لائن طریقے سے انجام دیئے جاتے ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر میٹرک اور ایف اے کے طلبہ کو داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے اور بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی دونوں سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ملتان کیمپس کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے کہا کہ اب فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی ،بی ایس، ایم ایس سی،ایم ایس ،ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ کے لئے آن لائن اپلائی لازمی ہے میٹرک، ایف اے پروگرام کیلئے داخلے کے خواہشمند امیدواروںکو قریب ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے یونین کونسل سطح پر پراسپیکٹس سیل پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں

جہاں سے طلبہ پراسپیکٹس بمہ داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں،سیل پوائنٹس کے ایڈریسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر اپ لوڈ کر دیئے جائیں گے جب کہ طلبہ کی رہنمائی و معاونت کے لیے یونیورسٹی کے کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے جہاں داخلہ سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ساتھ ہی داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے میں ان کی معاونت بھی کی جائے گی۔ڈائریکٹر کیمپس قیصرعباس کاظمی کہا کہ اگر داخلہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا مقصود ہو تو یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس ،اور فون نمبر9220201_061 سے مدد لی جا سکتی ہے۔