پی ٹی سی ایل اورایس سی اوکے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

327
پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور گروپ سی ای او، حاتم بامطرف اور ڈی جی ایس سی او میجر جنرل محمد شاہد صدیق دستخط کر رہے ہیں

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدہ پر دستخط پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں کئے گئے جس کے تحت پاکستان بھر بالخصوص آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کام خدمات میں اضافے کے لئے شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔اس تقریب میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے پریذیڈنٹ اور گروپ سی ای او، حاتم بامطرف اور ڈی جی ایس سی او میجر جنرل محمد شاہد صدیق سمیت دونوں اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔یہ مفاہمتی یاد داشت صف اول کے ٹیلی کام اداروں کے درمیان تعاون میں سہولت فراہم کرے گی جس سے انکی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور بالخصوص آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز پہاڑی خطوں سمیت ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات میں اضافہ ہو گا۔