اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، سربراہ لاہور پولیس

160

لاہور: ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیز کمیٹی اور لاہور پولیس کا مشترکہ اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین کمیٹی جہانگیر حسین بارا کی صدارت میں منعقد ہوا۔

جنرل اسسٹنٹ ریونیو ون حامد رشید،ممبر کمیٹی علی رضا نقوی،انچارج شکایات سیل کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز ڈی ایس پی خالد سعید،انسپکٹر منور ڈوگر اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں وجائیدادوں پر قبضوں،ریونیو،فراڈ اور امانت میں خیانت سمیت مختلف نوعیت کے کیسز کی درخواستوں پرشنوائی کی گئی۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی جہانگیر بارا نے سمندر پار پاکستانیوں کی درخواستیں سن کر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ درخواستوں کی بروقت دادرسی پر متعدد سمندر پار پاکستانیوں نے ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی اور لاہور پولیس سے اظہارِ تشکر کیا۔جہانگیر بارا نے سمندر پار پاکستانیوں سمیت شہریوں کی زمینیں اور جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگذار کروانے کے لئے لاہور کی موثر کاوشوں کو سراہا۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی