کورونا کیسز: صوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی 

237

  اسلام آباد:ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق 13جنوری بروز جمعرات کو  ہونیوالا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی  کردیا گیا۔  وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت13 جنوری بروز جمعرات کو صبح 11بجے  طلب کیا گیا تھا    تا ہم یہ اجلاس کچھ وجوہات کی بناء پر  اگلے  ہفتے تک  ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن   جاری کردیا گیا ہے۔