ملک کی ترقی کا دارومدار ثقافتی معاشی اور معاشرتی رویوں کے فروغ پر ہے، ڈی جی رینجرز سندھ

279

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کادورہ کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چا نسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹرمحمد افضل حق، ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے بریگیڈئر رائے عاصم مصطفی، انتظامیہ اور طلباء نے ڈی جی رینجرز(سندھ) کو خوش آمدید کہا۔ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی کا دارومدار ثقافتی، معاشی اور معاشرتی رویوں کے فروغ پر ہے۔

یہ ملک ہم نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ ہمارے درست معاشرتی رویے اور اقدار ہی میں اس کی سلامتی اور ترقی ہے۔ نوجوان خصوصاً طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ٹیکنالوجی کے عوامل اور انفارمیشن ایج کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدِ باب کے لیے ہم مستقل کوشاں ہیں اور اس ضمن میں عوام سے اسی تعاون کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلباء نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔