بلوچستان میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر دی گئی

359

کوئٹہ : بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کلی پائند خان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر دی ۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی کلی پائند خان میں کارروائی کی گئی جس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل کر دی گئی ڈائریکٹر آپریشنز محمد اسحاق بلوچ کے مطابق مشروبات کی فیکٹری سے پکڑی گئیں ہزاروں لیٹر مضرصحت پیک کولڈ ڈرنکس ضبط  اورتیاری کے دوران ضبط ہونیوالی مضر صحت مشروبات موقع پر تلف کر دیا گیا۔

فیکٹری سے مشروبات بنانے والی مشین ، ہزاروں خالی بوتلیں، مضر صحت کیمیکل بھی برآمد کرلیاگیاہے ۔ مضر صحت مشروبات کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سپلائی کی جاتی تھیں فیکٹری کو سیل ، مضرصحت مشروبات بنانے پر فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔