کراچی بین الاقوامی کتب میلے میں آنے والے تمام شرکا سے مخاطب ہیں ,نجیب ایوبی

164

، سیکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی
کراچی انٹر نیشنل بک فئیر کا انعقاد شہر کی ادبی ثقافتی اور علمی شناخت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔بدقسمتی سے تیس سال سے کراچی اپنی علمی و ادبی شناخت کے حوالے سے نظر انداز کیا جا تا رہا ہے شہر کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا۔ علمی خانوادوں کا مسکن تھا،اسے لسانیت اور انتظامی مسائل کی بھینٹ چڑھا دیا گیا تھا۔مگر مشکل حالات میں بھی پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی نے اس کی اصل شناخت کی بحالی میں شہری و بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں۔ ساتھ ہی ادبی سرگرمیوں کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی۔ بلدیہ فیکٹری متاثرین کے حقوق کا معاملہ ہو یا موٹر سائیکل رکشوں پر پابندی ، کچرے ، ناجائز قبضے، بلڈر مافیا خصوصاً بحریہ متاثرین اور نسلہ ٹاور متاثرین کو حق دلوانے کے لیے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی ہمیشہ آگے رہی ہے .اسی طرح بجلی( کے الیکٹرک) ۔نادرا اور دیگر شہری مسائل کے حل کے لیے مستقل سرگرم عمل ہے۔پبلک ایڈ کمیٹی اس وقت اہل کراچی کے دکھوں کا مداوا جس طرح کر رہی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔عوامی مسائل بیٹھک ۔اور پبلک ایڈ شکایتی پورٹل کی بدولت کراچی اور بیرون ممالک بھی ہم پاکستانی عوام کی مشکلات کو حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ہماری ادبی تنظیمیں جیسے جوہر ادب۔کراچی، تعمیر ادب ۔کراچی بھی ادبی سرگرمیوں کو بھی پروان چڑھانے کے لئے مستقل کام کر رہے ہیں۔ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے عالمی سطح پر مشاعرہ ،شہر کراچی کے حوالے سے حق دو کراچی مشاعرہ اور چھوٹے پیمانے پر درجنوں تقاریب اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ بک فیئر میں تشریف لانے والے شرکا ء کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں اور برصغیر ہندوستان اور عالم اسلام کے عظیم مفکر ،مصنف سید ابولا اعلیٰ مودودی علیہ رحمہ کی تصانیف و تعارف کے لیے ہمارے اسٹال پرآنے کی دعوت دیتا ہوں۔