کرکٹ کا بہترین انفرااسٹرکچر بنانا میری ترجیح ہوگی ،چیئرمین پی سی بی

299

لاہور: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کمیز رہ ایج گروپ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفرااسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی ۔

 ان کا کہنا تھاکہ آپ سب کو میری طرف سے نیا سال بہت بہت مبارک ہو،دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائیں۔ کپتان کو بااختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا۔ انہوں نے کہاکہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفرااسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی ۔ ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں کہاکہ انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل  کے لیے کام کررہے ہیں ،پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ ڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں ،اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہے،عام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ فینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے، سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کے لیے بمپر سال ہے ۔انہوںنے کہاکہ رواں سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔