جماعت اسلامی گرفتاری،تشدد اورایف آئی آرسے ڈرنے والی نہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

501

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے چمن میں جماعت اسلامی قلعہ عبداللہ کے قاری امداداللہ کے خلاف ایف آئی آردرج وگرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی صوبہ بھر میں حکومت واداروں کی زیادتی،منشیات،رشوت ولوٹ مار کے خلاف ہر ظلم کے خلاف ہر میدان میں جدوجہد کر رہی ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ  قاری امداداللہ بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں انشاءاللہ ہر ظلم وظالم کا راستہ روکھیں گے نادرا،واپڈا،فشریز،گیس وبجلی ،پولیس ،ایف سی ،لیویزسمیت ہر ادارے کو قوم کا خادم بن کر قانون کے مطابق کرنا ہوگا ۔جماعت اسلامی کے قائدین وذمہ داران گرفتار ی تشددایف آئی آرسے ڈرنے والے نہیں،  ہم حکومت واداروں ظلم وجبر لاقانونیت ،تشدد،رشوت ،لوٹ مار سے رکھواکر عوام کو ان کے جائز حقوق دلاکر رہیں گے ۔

ان کا کہنا تھاکہ گوادر سے ژوب اور چمن سے کراچی تک حق دو تحریک چلائیں گے عوام کو مظالم وجبر اورلوٹ مار کے خلاف متحد کرتے ہوئے شعور،جذبہ اور بیداری دیں گے،منتخب نمائندوں کو جگانے کی کوشش کریں اور عوام کو ان کا جائز حقوق دلاکر ظلم وجبر سے نجات دلائیں گے عوام ،نوجوان ،علمائے کرام اور سیاسی ورکرزحکومت اور اداروں کے مظالم کے خلاف ،حقوق کے حصول اورظلم وجبر کے خاتمے کیلئے حق دوتحریک کا حصہ بنیں تاکہ پولیس ،ایف سی ،لیویز ،نادرا،گیس وبجلی کے محکمے قانون کے مطابق عوام کی خدمت کریں ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے قانون کے اندر رہ کر عوام کو حقوق دلائیں گے۔

رہنما جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے یہاں قانون کے رکھوالے ،حکومتی ادارے ،حکومتی نمائندے قانو ن کی خلاف ورزی اپنا حق سمجھتے ہیں ۔ہر ادارے میں قانون کے رکھوالی کے بجائے ظلم وجبر ذاتی مفادات کے اسیر بدعنوان بیٹھے ہوئے ہیں جو تنخواہ ومراعات تو عوام کی خدمت کے عیوض لیتے ہیں لیکن عوام کی خدمت کے بجائے بنک بیلنس بڑھانے اورغروروتکبرکا سہارالیکر حکومتی عہدے وحکومتی وردی کا غلط وناجائز استعمال کرکے عوام کا استحصال کرتے ہیں ہم اس ظلم کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے جن پر اعتماد کیا ووٹ دیکر اسمبلی بجھوادیا وہ بھی بدقسمی سے غافل اور عوام کی خدمت کے بجائے ذاتی خدمت میں مصروف عوام کو بھول گئے ہیں عوام کے ووٹ سے اسمبلی جانے والے اپنے ووٹر زکے مسائل ومشکلات پر توجہ دیں حکومت اور اداروں کے مظالم سے انہیں نجات دلائیں بدقسمتی سے بلوچستان میں نہ حکومتی رٹ ہے نہ قانون بس جس کا جتنا بس چلتا ہے اتنا ہی لوٹ مار وکرپشن میں مصروف ہیں۔