تاحال زیر سمندر سب میرین کیبل میں خرابی دور نہ ہوسکی

385

کراچی کے قریب زیر سمندر سب میرین کیبل میں خرابی دور نہ ہوسکی،جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے  انٹرنیٹ فراہم کرنے والے تمام آپریٹرز کو بلاتعطل نیٹ سروس جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی دور کرنے کیلیے کام جاری ہے، بہت جلد تکنیکی خرابی کو دور کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس  میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، آن لائن کلاسز لینے والے افراد کو بھی کافی دشواری ہورہی ہے۔