ٹک ٹاک پر دہشت گرد حملے کی دھمکی، کئی امریکی ریاستوں میں اسکول بند

465

واشنگٹن: امریکا کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں اسکولززبند اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، امریکہ میں اسکولز پر فائرنگ کی دھمکی وائرل ٹک ٹاک پر دی گئی، ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائیں۔

کیلفورنیا، منی سوٹا، ٹیکساس، میسوری میں آج اسکول بند رہیں گے، پولیس کی جانب سے امریکا کی ریاستوں کے اسکولز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی دھمکی آمیز ویڈیو پر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی ٹوئٹ کی گئی ہے۔