گوادر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان

2291

 کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ گوادر تحریک کے مطالبات انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق ہیں۔صوبائی حکومت اپنی پالیسی اور گوادر تحریک کے مطالبات کے تحت بیشتر اقدامات پر عملدرآمد کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ صوبائی محکمے غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ سرحدی تجارت کا آغاز اور ٹوکن سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے- گوادر میں شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں، محکمہ پی ایچ ای کو گوادر شہر میں پانی کے مسائل کے فوری حل کے لئے فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر اولڈ ٹان کی ترقی کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ بجلی سمیت بعض دیگر مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔وزیراعظم کی مطالبات کے حوالے سے یقین دہانی سے وفاق سے متعلق مطالبات بھی حل ہوں گے۔