برطانوی سائیکلسٹ کے گھر میں ڈکیتی، قیمتی گھڑیاں چوری ہوگئی

326

برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ان کی 2 قیمتیں گھڑیاں اور بریف کیس چوری ہوگیا ہے۔

برطانیہ کے معروف سائکلسٹ مارک کیونڈش نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ان کی 2 قیمتیں گھڑیاں اور ایک بریف کیس چوری ہوا ہے۔

مارک کیونڈش کا کہنا تھا کہ 27نومبر کی رات 4 افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور چاقو کی نوک پر ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ شدید خوفزدہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے اس کیس میں تفتیش شروع کردی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ مارک کیونڈش ان دںوں سائکلنگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے بستر پر آرام کررہے ہیں جبکہ کیونڈش اپنے کیریئر میں ٹور ڈی فرانس کے مجموعی طور پر 32 مرحلے جیت چکے ہیں۔