اسرائیل نے غزہ کی سرحد پرآہنی دیوارکی تعمیر مکمل کر لی

243
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی سرحد پر آہنی اور خاردار دیوا ر کے سامنے فوجی تیار کھڑے ہیں‘ دوسری تصویر میں وزیر دفاع بینی گینٹس تعمیر کا معاینہ کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر آہنی دیوار کی تعمیر مکمل کر لی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ سرحد پر تعمیر کردہ اعلیٰ تکنیکی سینسرز سے لیس دیوار زیر زمین پھیلی ہوئی ہے۔ یہ آہنی دیوار‘ حماس کے جنگجوؤں کو اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے کے لیے سرنگوں کا استعمال کرنے سے بھی روکے گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹس کا کہنا ہے کہ نئی دیواراسرائیلی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرے گی۔ اس کی تعمیر میں تقریباً سوا 2لاکھ ٹرک کنکریٹ اور تقریبا ڈیڑھ لاکھ ٹن لوہا اور اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔