بجلی کے گردشی قرضے معیشت کے لیے خطرہ ہیں ‘کامران سیف

255

لاہور(کامرس ڈیسک ) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پاکستان کے بجلی کے شعبہ کے گردشی قرضوں میں139ارب روپے اضافہ ریکار ڈ کیا گیا ہے اس میں ماہانہ34.75 ارب روپے اضافہ تشویشناک ہے انہوںنے کہا کہ گردشی قرضے بڑھنے کے باعث ملک میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں کمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت 18 اگست 2018کو توانائی کا گردشی قرض 1100 ارب روپے تھا جواب 2ہزار 419روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس آف ٹریڈرز کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کاشف شبیر نائب صدر وائس آف ٹریڈرز نے کہا کہ اکتوبر تک گردشی قرضوں کا حجم 2419ارب روپے ہوچکا تھا۔