بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک

643

نئی دہلی: بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے،  ہیلی کاپٹر  حادثے میں بپن راوت کی اہلیہ بھی سوار تھیں،  4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے  بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ہلاک کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر ونگ کمانڈر تھوی چوہان اڑارہے تھے،  ہیلی کاپٹر میں بریگیڈئیر ایل ایس لدر اور لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ ، نائیک گور سیوک سنگھ اور نائیک جتندر کمار،  حوالدار ستپال، ویوک کمار اور بھی بی ایس تیجابھی سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست تامل ناڈو گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں بھارت کے سابق آرمی چیف اور موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اہل خانہ سمیت 14 افراد سوار تھے، واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جارہے تھے، ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمراہ اعلی افسران بھی سوار تھے، حادثہ میں اب تک 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے، اپنے ٹوئٹر بیان میں بھارتی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

انڈین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔