ایف بی آر نے جائداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی

240

اسلام آباد(صباح نیوز)ایف بی آر نے جائداد کی قیمت کے تعین پر ہار مان لی اور قیمت کے تعین پر اسٹیٹ بینک ماہرین سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ماہرین رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، ٹائون ڈیولپرز اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے، جہاں پراپرٹی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیںاس کو درست کیا جائے گا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کے لیے مشاورتی عمل شروع کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوایشن پر مختلف حلقوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔