پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

281

پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن (  پی آئی اے )  کے گروپ 1سے گروپ 10تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10ہزار سے 1لاکھ 50ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے تاہم ڈیلی ویجیز اور کنٹریکٹ ملازمین اس سے محروم رہ گئے ہیں ملازمین کو نئی تنخواہوں کی ادائیگی رواں مہینے سے کر دی جائیگی۔

 تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے پی آئی اے کے گروپ 1سے گروپ 4تک ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 15ہزار روپے تک ، گروپ 5سے گروپ 10تک تنخواہوں میں مجموعی طورپر 20ہزار سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔