زکوٰۃبائیو میٹرک سسٹم کے تحت تقسیم کی جائے گی، فیاض علی

373

کراچی( رپورٹ:  حماد حسین ) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مذہبی امور و عشر زکوٰۃ فیاض علی بھٹ کا کہناہے کہ زکوٰۃ مستحقین میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تقسیم کی جائے گی، زکوۃ کا نظام شفاف بنانے کے لئے  اقدامات کریں گے۔

 وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مذہبی امور و عشر زکوٰۃ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں شرکاء کو صوبے میں زکوٰۃ کا عمل شفاف طریقے سے چلانے اور مستحق کو شفاف طریقے سے زکوٰۃ دینے کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

فیاض علی بھٹ نے عشر و  زکوٰۃ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سالانہ ایک لاکھ 10 ہزار مستحقین کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت زکوٰۃ تقسیم کی جائے گی اب زکوٰۃ افسران زکوٰۃ شفاف طریقے سے مستحقین میں زکوٰۃ تقسیم کی کوئی کرپشن برادشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر کوئی بھی زکوٰۃ افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، زکوٰۃ افسران شرعی طریقے پوری کر کے زکوٰۃ تقسیم کریں۔