ابوظبی میں اونٹوں کا مقابل حسن 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا

534

ابوظبی:امارت ابوظبی میں اونٹوں کا مقابل حسن 14 دسمبر سے شروع ہوگا اور یہ 21 دسمبر تک جاری رہے گا،پہلے اونٹوں کی خوب صورتی کا یہ مقابلہ 23 دسمبر سے شروع ہونا تھا لیکن اب اس کا نودن قبل آغاز کیا جارہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مدین الزاید میں منعقد ہونے والا اونٹوں کا مقابلہ حسن سالانہ لظفرہ میلے کا حصہ ہے، اس میں حصہ لینے والے اونٹوں میں سے سب سے بہترکافیصلہ ان کی جسمانی خصوصیات کی بنا پرکیا جائے گا۔

اس میں اصیل اور مجاحیم کے خون سے تعلق رکھنے والے خالص نسل کے اونٹ حصہ لیں گے۔لظفرہ میلے میں اونٹوں کی خوب صورتی کے چار مقابلوں کے لیے انعامی رقم مجموعی طور پرتین کروڑ ڈالر( 11 کروڑاماراتی درہم)ہوگی۔

ابوظبی میڈیاآفس کے مطابق اونٹ میلے کے سرپرست ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کے بدوی ورثے کو فروغ دینے کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کیا ہے۔

یہ میلہ فروخت کنندگان کو نیلامی اور انفرادی سودے بازی کے ذریعے اپنے خالص نسل کے اونٹوں کو بھاری قیمت پر بیچنے کاموقع بھی فراہم کرے گا۔اونٹوں کے مقابل حسن کے ساتھ ساتھ لظفرہ میلے میں روایتی اماراتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی شامل ہوگا۔

یہ میلہ 22 جنوری 2022 تک ابوظبی کے مدین الزاید میں جاری رہے گا۔ یہ اس سلسلے کا پندرھواں میلہ ہے اور یو ای اے کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد ہورہا ہے۔