اسلام آباد ہائیکورٹ نے راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست غیرموثرقرار دید ی 

197

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنیکی درخواست غیر موثر قرار دے دی ہے۔ پیر کی صبح سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست غیر موثر قرار دے دی۔عدالت نے فیصلے سناتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست دائر کرنے والے رائے نواز کھرل ایڈوکیٹ توہین عدالت کیس میں پارٹی نہیں بن سکتے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ای سی ایل میں  نام ڈالنا حکومت کا کام ہے،عدالت کا نہیں۔ رائے محمد نواز کھرل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا شمیم ملک سے فرار ہوسکتے ہیں،اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔