اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے شہری ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے کہاکہ قوم کی طرف سے ملک عدنان کے اخلاقی جرآت اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے سیالکوٹ سانحہ میں اپنی جان کو خطرے کو ڈال کر سری لنکن منیجر پریانتھا دیاواڈانا کو مشتعل ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی انتہائی کوشش کی۔
پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
عمران خان نے کہا کہ ہم اسے تمغہ شجاعت سے نوازیں گے، سری لنکن شہری کا واقعہ پوری قوم کے لیے شرمندہ والی بات ہے۔