دنیا بھر میں نجی طیارے رکھنے کا رجحان تیز

187

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں نجی طیارے رکھنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امیر کبیر مسافروں کی جانب سے خاص طور پر نجی طیاروں پر نشست محفوظ کروانے کی مانگ بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس کاروبار میں چارٹر جیٹ فراہم کرنے والوں کا کاروبار مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ اس کاروبار میں ایک ادارہ نیٹ جیٹس ہے،جس کے پاس 760ایسے طیارے ہیں، جو 14نشستوں والے ہیں۔ یاد رہے کہ 2020 ء میں کورونا وبا کی شدت کی وجہ سے عام پروازوں کا سلسلہ تقریبابند ہو گیا تھا۔