ناسا نے نئے کمرشل خلائی اسٹیشن کے لیے فنڈ جاری کردیے

181

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے 3امریکی کمپنیوں کو نئے خلائی اسٹیشن تیار کرنے کا کام سونپ دیا۔ اس منصوبے کے لیے ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کو 13کروڑ ڈالر، ٹیکساس کی کمپنی نینوریکس کو 16کرور ڈالر، اور ورجینیا کی کمپنی نورتھروپ گرومین کو ساڑھے 12کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد خلا میں ایسے مقامات کو تیار کرنا ہے جہاں پہنچ کر لوگ تفریح کرسکیں ۔