پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا کامیاب انعقاد، سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد میں شرکت

434
زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کے موقع پر گروپ

دبئی (کامرس ڈیسک ) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں تیسرے پاکستان پراپرٹی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں بسے پاکستانیوں اور سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام متحدہ عرب امارات کے ہیڈ عاطف رانا،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ سیلز فیضان خان، فیصل قریشی، فروغ خان ، توقیر الحسن، سینئر مینجر مارکیٹنگ رضوان کاظمی اور مینجر انڈسٹریل مارکیٹنگ یاسر نیازی سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ بھی شریک ہوئی۔ ایونٹ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے 40خصوصی تعمیراتی منصوبوں سمیت زمین ڈاٹ کام کے مجموعی طور پر 125 سے زائد منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو معلومات فراہم کی گئیں۔پاکستان پراپرٹی ایونٹ میں پیش کردہ تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے متحدہ عرب امارات ریجن کے ہیڈ عاطف رانا نے کہا کہ دبئی میں پاکستان پراپرٹی ایونٹ کروانے کا مقصد پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے سب سے بہترین، کامیاب اور قابل اعتماد منصوبوں کے حوالے سے ہر ممکن رہنمائی اور معلومات فراہم کرنا ہے ۔ اس ایونٹ کے ذریعے دبئی جیسے عالمی تجارتی مرکز میں پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ہے۔