کندھکوٹ،الخدمت کے تحت یوم معذور پرریلی، ڈی سی کشمور کی شرکت

144

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی طرف سے عالمی یوم معذور کے حوالے سے معذور افراد کے ساتھ ایکتا ریلی، ڈی سی کشمور کی بھی شرکت۔ الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کی طرف سے 3 دسمبر کو عالمی یوم معذور کے حوالے سے معذور افراد کے ساتھ ایک ایکتا ریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب کندھکوٹ سے ہوتی ہوئی لائبریری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں ڈی سی کشمور منور علی مٹھیانی، جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز،الخدمت ضلع کشمور کے صدر حبیب الللہ پھٹان،جنرل سیکرٹری الیاس نور چنا، پیما کے ضلعی صدر ڈاکٹر حضور بخش سومرو،عبیدالللہ بلوچ ایڈووکیٹ، الخدمت ضلع کشمور کے سیکرٹری اطلاعات طالب حسین سبزوئی ایڈووکیٹ سمیت الخدمت فائونڈیشن ضلع کشمور کے دوسرے ذمے داران،معذور افراد اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کشمور منور علی مٹھیانی ، و الخدمت اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، ان کی اہمیت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جاسکتا،ہم در پر در ان کی ہر تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر معذور افراد نے الخدمت اور ڈی سی کشمور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اور ڈی سی آفس کے دروازے ہمارے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور آج بھی ان کا ہمارے ساتھ کھڑے رہنا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔