متحدہ عرب امارات اور فرانس میں تاریخ کا بڑا دفاعی معاہدہ

809

پیرس: متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معادہ طے پایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک میں 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید پر دستخط ہوئے، جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا معاہدہ 34 ارب سے زائد ڈالرز کا ہے۔

فرانسیسی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ یو اے ای فرانسیسی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا صارف ہے، یو اے ای نے 12 کاراکال ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے معاہدے کو تاریخی قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معاہدہ علاقائی استحکام میں براہ راست کردار ادا کرے گا۔