الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا

727

لاہور : الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی پروگرام کے تحت فاضل ٹاؤن سرگودھا میں الخدمت کے 155 ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

 تقریب میں سینئرنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص، چیئرمین 414 گروپ شاہد سلیم سمیت الخدمت ذمہ داران اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ سے 800 سے زائد خاندان مستفید ہوسکیں گے۔ 

 نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان سید احسان اللہ وقاص نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل کی ہر گھڑی میں بڑھ چڑ ھ کر خدمت خلق کا کام کیا ہےاور کورونا کے دوران بھی ملک بھر میں کام کرنے والی 160 این جی اوز میں الخدمت سرفہرست رہی۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کے صاف پانی پروگرا سے روزانہ کی بنیاد پر 2.8 ملین افراد مستفید ہوتے ہیں، آلودہ پانی اور اُس سے ہونے والے نقصانات کے پیش ِ نظر الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں آلودہ پانی کے نقصانات اور صاف پانی کی اہمیت کے حوالے سے آگہی مہم کے ساتھ ساتھ صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔