لطیف آباد مسائل کا گڑ بن چکا ہے ، ظفر اللہ آرائیں

281

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد نے لطیف آباد کی تنظیمی باڈی تشکیل دے دی۔ کچھ دن کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی تھی اب آرگنائزنگ کمیٹی کو ختم کرکے تنظیمی باڈی بنائی گئی جس میں صدر نوید اقبال، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد لاڑک، فہیم شیخ نائب صدر،حامد لاڑک نائب صدر، الہی بخش کورائی جوائنٹ سیکرٹری، فدا حسین چانڈیوں جوائنٹ سیکرٹری، توفیق عرف سومی جوائنٹ سیکرٹری،عمران قریشی فنانس سیکرٹری، راجا کورائی، رابطہ سیکرٹری، ربنواز انفارمیشن سیکرٹری اور میڈیا سیل کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں ضلعی صدر ایڈووکیٹ چوہدری ظفراللہ آرائیں اور ضلعی جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے نو منتخب عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا لطیف آباد مسائل کا گڑ بن چکا ہے ، صاف پانی ، سیوریج کا مسئلہ، راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، علاقہ کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔لوٹ مار چھینا جھپٹی کی وارداتوں سے عوام غیر محفوظ اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوام بے یارومددگار ہیں کوئی سیاسی پارٹی اور منتخب نمائندے توجہ نہیں دے رہے ہیں ،مسائل کو حل کرنے کے لیے آپ ان منتخب نمائندوں کو یقین دلائیں کہ ان نمائندوں نے مسائل حل کرنے کے لیے عوام سے ووٹ لیے تھے ، لطیف آباد کے عوام کا کیا قصور جو اس عذاب سے دوچار ہیں؟انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کو لطیف آباد میں فعال کریں اور پیر سائیں پگارا کا پیغام گھر گھر پہچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔