آسمان پر ہیلی کاپٹر کی طرح چکر لگانے کا عالمی ریکارڈ

821

ایک امریکی اسکائی سرفر نے مصر کے آسمانوں پر جا کر اسکائی ڈائیونگ کے دوران سب سے زیادہ ہیلی کاپٹر چکر کھانے کا پچھلا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔

ایڈورڈ سنائیڈر جس نے متعدد اسکائی سرفنگ قومی چیمپئن شپ جیتی ہیں، نے مصر کے اہرام گیزا کے اوپر آسمان میں ہیلی کاپٹر کی طرح گھومنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

سنائیڈر نے اپنے اسکائی سرفنگ بورڈ پر پٹی باندھی اور ریکارڈ قائم کرنے کے لیے 13,500 فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا دی، جو کہ ان کے 160 بار ہیلی کاپٹر کے کی طرح گھومنے کی بعد اختتام پذیر ہوئی.

“یہ ایک بہت ہی حیرت انگیز اور بہت طاقتور احساس ہے،” سنائیڈر نے گینز کو بتایا۔ “اپنے نام کو دنیا کی تاریخ میں ثبت کرنا خوشگوار تجربہ ہے”.